Quran Me Khwatin K Waqia قرآن 1.0 [免费版]

软件介绍

قرآن حکیم میں بیان شدہ واقعات وقصص تین اقسام مشتمل ہیں۔انبیاء ورسل کے واقعات کہ جو انہیں اہل ایمان کے ہمراہ کافروں کے ساتھ پیش آئے تھے۔اور دوسری قسم ان واقعات کی ہے جو عام
لوگوں یا جماعتوں ،قوموں سے متعلق ہیں ۔تیسری قسم نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ میں پیش آمدہ واقعات اور قوموں کاذکر ہے ۔قرآنی واقعات بالکل سچے اور حقیقی قصص ہوتے ہیں یہ کوئی خیالی اور
تمثیلی کہانیاں نہیں ہوتیں۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے
سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے‘‘ ۔اور ان واقعات کا ایک بہت بڑا مقصد اہل
ایمان کی ہمت کوبندھانا اور انہیں اللہ کی راہ میں جوغم ،دکھ اور مصیبتیں پہنچی ہیں ان کے بارے میں تسلی دلانا ہوتا ہے ۔قرآن حکیم میں مذکورہ واقعات وقصص میں سے بعض وہ ہیں جو ایک
ہی بار ذکر ہوئے ہیں جیسے کہ سیدنا یوسف اور عزیز مصر کی بیوی اور ابو الہب کی بیو ی کا واقعہ ہے ۔ان میں سے بعض واقعات ایسے بھی ہیں جو باربار ذکر ہوئے ہیں ۔جیسے کہ : سیدنا موسیٰ
کی والدہ ، ان کی بہن اور مریم بنت عمران ﷩ کے واقعات ہیں۔ ایسا کسی مصلحت اور ضرورت کے مطابق ہوا ہے یہ تکرار کسی ایک سبب کی بنا پر نہیں ہوا ۔ اسی طرح ہر تکرار او رعدم تکرار کا
کوئی نہ کوئی حکم حکمت ودانائی اور راز ضرور ہے۔ قرآن حکیم نے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بھی واقعات بیان کیے ہیں ۔تاکہ مسلمان عورتیں اپنی اصلاح کے لیے ان واقعات سے نصیحت حاصل
کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ قرآن میں خواتین کے واقعات ‘‘ مدینہ یونیورسٹی ایک فاضل استاد ڈاکٹر محمد بن ناصر الحمید﷾ کی عربی کتاب قصص النساء فی القرآن کا اردو ترجمہ ہے ۔مصنف موصوف
نے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کی مومنہ وصالحہ بندیوں کے ساتھ ساتھ کچھ بد اخلاق وبدکردار اور بے وقوف کم عقل عورتوں کےواقعات بھی بیا ن کیے ہیں ۔ تاکہ مسلمان خواتین اپنے نہایت اجلے
اسلامی سیرت والے لباس کو اس طرح کے اوچھے پن ،بے وقوقی وبدکرداری اور بد اخلاقی والے بد نما دھبوں سے بچا سکیں۔ٹیلی ویژن کےسامنے بیٹھ کر یا جھوٹے قصے کہانیاں پڑھ کر اپنا وقت
برباد کرنے والے مسلم خواتین اور مومن ومسلم طالبات کے لیےا س کتاب میں دلچسپ واقعات بھی اور اردو ادب کےلیے بہترین عبارتیں اور اسباق ودروس بھی۔ اس لیے کہ اردو ترجمہ میں ادبی
چاشنی کاخوب لحاظ رکھا گیا ہے ۔ اس اہم کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کے فرائض محترم مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ﷾ نے انجام دئیے ہیں ۔اللہ تمام اہل ایمان کو قرآن وسنت کی
تعلیمات کے مطابق زندگی بسرکی توفیق عطافرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)
The events mentioned in the Quran Hakim include three types of events. The events of the Prophecy that they had presented with infidels along with the faith. And the second
kind of events related to the common people or groups, tribes. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said about events and nations present in the life of
Prophet Muhammad (peace and blessings of Allaah be upon him) .Used events are true and true stories. These are not fate and narrative stories. Al-Ma'minah has been successful
in describing events in the Qur'an. In the words clear and explicitly said, "O Prophet (PBUH) tell us the events of the Jubilee in front of you It is a reminder to believers
for your heart, and you have the right to have it. "And a great purpose of these events is to strengthen the faith of the believers and to make them enter the path of Allah,
sadness. And there have been difficulties to make them feel comfortable. Talk in the Quran Hakim Syed Musa's mother, her sister and Mary bin Imran ??? Are the events. It has
been according to some kindness and need that it has not been repeated for any reason. Similarly, every order of every repeat and repeat reputation is wisdom and secret. Koran
Hakim has described men as well as incidents of women. Muslim women should be reminded of these events for their reform. Translation of the Quran "Women's Events in the Quran"
Madina University Translation of the Arabic Book of the Arabic Book of Qasim al-Nisa al-Fayyad is a scholar of research.

历史版本

Free Download 二维码下载
  • 软件名称: Quran Me Khwatin K Waqia قرآن
  • 软件分类: 图书工具书
  • APK名称: sadafent.QuranMeinKhawateenKeWaqiat
  • 最新版本: 1.0
  • 支持ROM: 4.1及更高版本
  • 软件大小 : 27.93 MB
  • 更新日期: 2023-06-25